ریونت ریڈی نئی دہلی سےحیدرآباد واپس

   

حیدرآباد 13 نومبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی دہلی سے حیدرآباد واپس ہوگئے۔ انہوں نے دہلی میں ہند ۔ امریکہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ فورم سمٹ میں شرکت کرکے امریکی اداروں کے سربراہان اور نمائندوں سے ملاقات کی۔ سمٹ کے بعد ریونت ریڈی کی امریکی کمپنی نمائندوں کے ساتھ علحدہ ملاقاتیں رہیں جس میں تلنگانہ میں سرمایہ کاری کا جائزہ لیا گیا۔ نئی دہلی میں قیام کے دوران چیف منسٹر سے اے آئی سی سی کے بعض قائدین نے ملاقات کی اور تلنگانہ کی سیاسی صورتحال پر بات کی گئی۔ چیف منسٹر کے ہمراہ پرنسپل سکریٹری آئی ٹی جیش رنجن اور دیگر موجود تھے۔ حیدرآباد واپسی کے فوری بعد چیف منسٹر نے جوبلی ہلز ضمنی چناؤ کی رائے شماری پر پارٹی قائدین سے بات کی۔1