حیدرآباد۔15۔مئی (سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے بنگلور میں صدر پردیش کانگریس کرناٹک ڈی کے شیو کمار سے ملاقات کی اور اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ ریونت ریڈی کے ہمراہ خیریت آباد ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر روہن ریڈی اور رگھو ویرا ریڈی موجود تھے۔ اسمبلی نتائج کے بعد ریونت ریڈی کا یہ پہلا دورہ بنگلور ہے۔ ریونت ریڈی نے صدر کانگریس ملکارجن کھرگے کے ہمراہ 4 دن تک کانگریس کی انتخابی مہم میں حصہ لیا تھا۔ ڈی کے شیو کمار سے ملاقات کے دوران ریونت ریڈی نے ایک لاکھ سے زائد اکثریت سے کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ شیو کمار کی قیادت میں کانگریس نے کرناٹک میں دوبارہ اقتدار حاصل کیا ہے۔ اس موقع پر دونوں قائدین نے تازہ ترین سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ر