ریونت ریڈی کی گرفتاری، کانگریس قائدین کی مذمت

   

یلاریڈی۔ سری سیلم پراجکٹ پر پیش آئے حادثہ میں متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کیلئے جانے والے اپوزیشن قائد ریونت ریڈی کو گرفتار کرنے پر یلاریڈی کانگریس قائدین نے سخت مذمت کرتے ہوئے پولیس کی زیادتی پر برہمی کا اظہار کیا۔ ایسی حرکتوں سے حکومت کی ناکامی کا واضح طور پر اظہار ہوتا ہے۔ مذمت کرنے والوں میں کانگریس قائدین مسٹر جناردھن ریڈی، منڈل کانگریس پارٹی صدر ٹاؤن صدر مسٹر محمد عبدالحفیظ ، زیڈ پی ٹی سی اوشا گوڑ، بالراج گور، پرنہ راملو، محمد یونس، تروپتی، پوچیا، سریندر، چرنجیلو اور دوسرے موجود تھے۔

مٹ پلی ریلوے پلیٹ فارم پٹریوں پر نامعلوم نوجوان کی نعش دستیاب
مٹ پلی۔ مٹ پلی ایس آئی سدھاکر کے بموجب مٹ پلی پلیٹ فارم ریلوے پٹریوں پر یک نامعلوم نوجوان کی نعش دستیاب ہوئی جو گڈس ریل سے ٹکراکر مردہ حالت میں پایا گیا ۔ کیس درج کرتے ہوئے تفصیلات اکٹھا کی جارہی ہیں۔