گمبھی راؤ پیٹ۔/4مارچ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی کے قافلے میں شامل گاڑیاں آپس میں ایک دوسرے سے ٹکرا گئی جس میں چار پانچ گاڑیوں کو نقصان پہنچا ،یہ واقعہ گیارہ بجے دن سرسلہ حلقہ اسمبلی کے یلاریڈی پیٹ و گمبھی راؤ پیٹ منڈل کی سرحد ترکاش پلی کے پاس پیش آیا، واضح رہے کہ ریونت ریڈی ہاتھ سے ہاتھ جوڑو یاترا کے طور پر اپنے کانوے کے ذریعے صمدرالنگاپور نویں پیاکیج کے تحت تعطل کا شکار نالے کے کاموں کا معاینہ کرنے پہنچے تھے ، کانوے میں شامل کانگریس قاید کی گاڑی نے اچانک بریک لگادیا جس کی وجہ پیچھے آرہی گاڑیاں پچھلے حصہ سے ایک دوسرے ٹکراگئی جس کی وجہ جملہ پانچ گاڑیاں کو نقصان پہنچا، جس میں دو گاڑیاں صحافیوںکی شامل ہیں ، گاڑی موجود ایک شخص کو معمولی چوٹ آئیں، گاڑیوں کی رفتار نہ ہونے کی وجہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، البتہ گاڑیاں کو سامنے کے حصہ سے بری طرح نقصان پہنچا۔