ریونت ریڈی کے نئے صدر پردیش کانگریس بننے کی قیاس آرائیاں

   


حیدرآباد : کانگریس کے حلقوں میں یہ قیاس آرائی زور پکڑ گئی ہے کہ ریونت ریڈی تلنگانہ پردیش کانگریس کے اگلے صدر ہوں گے۔ قیاس آرائی اس وقت زور پکڑی جب ریونت ریڈی نے گاندھی بھون میں اس خاتون سے جو انھیں شال اُڑھانے کی کوشش کررہی تھی یہ کہاکہ آج نہیں چار پانچ دن بعد تمہاری شال اوڑھ لوں گا۔ ریونت ریڈی کے مخالف کانگریس ارکان اسمبلی ٹی جے پرکاش ریڈی، سریدھر بابو، پی ویریا اور رکن پارلیمنٹ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے ٹیگور سے ملاقات کی اور اپیل کی کہ نئے پارٹی صدر کا انتخاب اتفاق رائے سے کیا جائے۔