کورٹلہ میں کانگریس قائد جے کرشنا راؤ کی صحافیوں سے بات چیت
کورٹلہ /16 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسٹر جواڈی کرشنا راؤ ریاستی قائد کانگریس آئی پارٹی نے مٹ پلی میں کانگریس آئی پارٹی آفس میں اخباری نمائندوں کو دئے گئے بیان میں کہا کہ حالیہ دنوں صدر پردیش کانگریس آئی پارٹی مسٹر ریونت ریڈی نے ریاست تلنگانہ میں برقی سربراہی کے تعلق سے جو تبصرہ کیا ہے ۔ بی آر ایس پارٹی قائدین مسٹر ریونت ریڈی کے بیان کو توڑ مروڑ کر کسانوں میں کانگریس آئی پارٹی کے متعلق غلط فہمی پیدا کر رہے ہیں ۔ انہوں نے مسٹر ریونت ریڈی کے پتلے نذر آتش کئے جانے کی شدید مذمت کی ۔ انہوں نے بی آر ایس پارٹی قائدین سے استفسار کیا کہ قرضہ جات معاف کرنے مفت یوریا فراہم کرنے کا وعدہ کرنے والے مسٹر کے سی آر چیف منسٹر کا کئی بار پتلا نذر آتش کیاگیا ۔ انہوں نے کہا کہ نظام شوگر فیاکٹری جو کئی سال سے بند ہے ۔ اس فیاکٹری کو کھلوانے کی نہ ہی بی آر ایس پارٹی کے قائدین اور نہ ہی رکن اسمبلی کورٹلہ مسٹر کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ اور نہ ہی ان کے فرزند نے نہ ہی کبھی کوشش کی اور نہ ہی کبھی سڑکوں پر آکر احتجاج کیا ۔ لیکن جب ریونت ریڈی برقی کے تعلق سے کچھ تبصرہ کرتے ہیں تو حکمراں جماعت کے قائدین اپنی غلطیوں کی پردہ پوشی کیلئے مسٹر ریونت ریڈی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں ۔ مسٹر جواڈی کرشنا راؤ ریاستی قائد کانگریس آئی پارٹی نے یہ بات کہی ۔ اس اجلاس میں صدر حلقہ اسمبلی کورٹلہ مسٹر ایلٹی مہی پال ریڈی صدر منڈل کانگریس آئی پارٹی مسٹر ٹی ریڈی ، مسٹر رنجی ریڈی پارلیمنٹ کواڈی کوآرڈینیٹر مسٹر پروین کمار صدر یوتھ کانگریس آئی پارٹی مسٹر الوری سریندر ریڈی صدر یوتھ کانگریس آئی پارٹی کورٹلہ ٹاون ، مسٹر بی لکشمن کانگریس آئی پارٹی قائدین ، مسٹر جی پروین ، مسٹر انجی ریڈی ، مسٹر ایم ڈی رضوان اور دیگر قائدین موجود تھے ۔
