حیدرآباد 16 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ کانگریس کے صدر اے ریونت ریڈی زیادہ وقت پارٹی آفس پر رہ رہے ہیں جہاں وہ کارکنوں اور قائدین سے ملاقات کررہے ہیں۔ پارٹی قائدین شکوہ کررہے تھے کہ ریونت ریڈی ان کے لئے دستیاب نہیں ہیں۔ تلنگانہ کے آل انڈیا کانگریس کمیٹی انچارج مانیکم ٹیگور نے شکوہ کیا تھا کہ ریونت ریڈی گاندھی بھون میں قائدین اور کارکنوں کے لئے دستیاب نہیں ہیں۔ اب ریونت ریڈی روزانہ گاندھی بھون آرہے ہیں، میٹنگس میں شرکت کررہے ہیں اور پارٹی کیڈر سے رابطے میں ہیں۔