ریونیو ڈیوژنل افسر کا دورہ سرپور ٹاون سرکاری ارضیات کا معائنہ

   

سرپور ٹاون ۔سرپور ٹاون منڈل کا آج ریونیو ڈویڑنل آفیسر چترو اور محکمہ انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کے ساتھ مل کر دورہ کرتے ہوئے منڈل کے مختلف علاقوں میں موجود سرکاری اراضیات کا تفصیلی معائنہ کیا اس موقع پر منڈل میں موجود سرکاری اراضیات کے بارے میں سرپور ٹاون تحصیلدار ندیم اللہ خان سے تفصیلی طور پر جانکاری حاصل کی, اور منڈل میں موجود سرکاری اراضیات کی نشاندہی کرنے کا مقامی عہدیداروں کو ہدایت جاری کی۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اراضیات پر غیر قانونی طور پر کسی کی جانب سے بھی سرکاری اراضی پر قبضہ کیا گیا تو قانونی کاروائی کرتے ہوئے کیس درج کرنے کا انتباہ دیا ۔