ریٹائرمنٹ پر ہیلی کاپٹر کے ذریعہ دو کیلو میٹر کا سفر3.5 لاکھ روپئے میں

   

فریدآباد : ٹوڈے رام سرکاری اسکول فریدآباد کے علاقہ نمکا کا 60 سالہ چپراسی سبکدوشی کے بعد 3.5 لاکھ روپئے خرچ کرکے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ 2 کیلو میٹر کے فاصلہ پر اپنی قیامگاہ پہنچا۔ اس نے 40 سال تک اس اسکول میں چپراسی کا کام کیا تھا۔ اس نے ایسا کوئی کام نہیں کیا جسے پوشیدہ رکھے۔ ایک عارضی ہیلی پیاڈ اس کی پرواز کیلئے قائم کیا گیا تھا۔