حیدرآباد۔/30 اپریل ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے ریٹائرڈ آئی اے ایس عہدیدار کے ایس سرینواس راجو کو پرنسپل سکریٹری برائے چیف منسٹر مقرر کیا ہے۔ اس سلسلہ میں چیف سکریٹری شانتی کماری نے آج جی او آر ٹی 539 جاری کیا۔ چیف منسٹر کے پرنسپل سکریٹری چندر شیکھر ریڈی کو چیف کمشنر انفارمیشن مقرر کئے جانے کے بعد کے ایس سرینواس راجو کو اس عہدہ پر فائز کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے چیف سکریٹری کی تبدیلی کے بعد بڑے پیمانے پر نظم و نسق میں تبدیلیاں کی ہیں ۔1