’ ریٹیل ایمپلائزڈے ‘ کے موقع پر ’RED واک ‘ کا انعقاد

   

حیدرآباد ۔ 10 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : آر اے آئی ریٹیلرس اسوسی ایشن آف انڈیا حیدرآباد چیاپٹر کے زیر اہتمام ریٹیل ایمپلائز ڈے کے موقع پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد عمل میں آیا ۔ زائد از 2000 ریٹیل ملازمین کو زائد از 30 ریٹیلرس سے ایک ساتھ لایا گیا ۔ جن کا تعلق تلنگانہ سے ہے ۔ R.E.D واک ( ایک کلو میٹر ہائی ٹیک سٹی کے اطراف ون نیس واک ) کا اہتمام کیا گیا ۔ اس علامتی ایونٹ کو ہائی ٹیک سٹی میں ٹی ورکس پر منعقد کیا گیا ۔ یہ تلنگانہ میں ریٹیل برادری کے لیے یادگار دن کے طور پر منایا گیا ۔ ایویناش کمار چیرمین آر اے آئی ، حیدرآباد چیاپٹر و منیجنگ ڈائرکٹر نیروز نے اس موقع پر مسرت کا اظہار کیا ۔ یہ آر ای ڈی واک کا دوسرا ایڈیشن تھا ۔ ہندوستان بھر میں کسی ریٹیل باڈی کی جانب سے یہ اس قسم کا پہلا اقدام رہا ۔۔