الہٰ آباد ۔ 3 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام)الہٰ آباد ہائیکورٹ نے سابق مرکزی وزیر سوامی چنمیانند کی ضمانت آج منظور کی جس پر قانون کی طالبہ کے جنسی استحصال کا الزام ہے ۔ چنیمانند کے ٹرسٹ کے تحت شاہجہاں پور لا کالج کا انتظامیہ کام کرتا ہے جہاں وہ لڑکی قانون کی تعلیم حاصل کررہی تھی۔ لڑکی کی شکایت پر عصمت ریزی کے الزام میں 20 ستمبر کو چنمیانند کو گرفتار کیا گیا تھا ۔ اس کیس کے متوازی مقدمہ میں لڑکی پر بی جے پی قائد سے جبری وصولی کا الزام عائد کیا گیا تھا تاہم عدالت نے طالبہ کو اس کیس میں ڈسمبر میں ضمانت دیدی تھی۔