ریپ کے مجرم آسارام کو عمر قید کی سزا

   

گاندھی نگر : گاندھی نگر کی ایک عدالت نے منگل کو سورت کی رہنے والی خاتون شاگرد کی عصمت دری کے الزام میں مجرم ثابت ہوئے 81 سالہ ہندو گروآسارام کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ اس سے قبل 25 اپریل 2018 کو جودھ پور کی عدالت نے یوپی میں ایک نابالغ کے ساتھ عصمت دری کے معاملے میں آسارام کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ تب سے وہ جودھ پور جیل میں بند ہے۔10 سال سے جیل میں بند آسارام کے خلاف ریپ کا یہ کیس 22 سال پرانا ہے۔ پھر اکتوبر 2013 میں احمد آباد کے چاند کھیڑا پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی۔ایف آئی آر کے مطابق احمد آباد شہر کے مضافات میں واقع ایک آشرم میں 2001 سے 2006 کے درمیان خاتون شاگرد کے ساتھ کئی بار عصمت دری کی گئی۔وہ اس وقت آسارام کے آشرم میں رہتی تھی۔ پولیس نے جولائی 2014 میں اس معاملہ میں چارج شیٹ داخل کی تھی۔ آسارام کی بیوی سمیت چھ دیگر ملزمان تھے۔