بی جے پی سے دستور و تحفظات کو خطرہ ‘گاندھی بھون میں پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 4 مئی (سیاست نیوز) ریپبلکن پارٹی نے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو شکست دینے کانگریس کی تائید کا اعلان کیا ہے۔ ری پبلکن پارٹی کے صدر مہیش بابو قومی جنرل سکریٹری درگا پرساد نے آج گاندھی بھون پہنچ کر کانگریس قائدین سے ملاقات کی۔ ملک اور ریاست کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ دستور اور تحفظات کو درپیش چیلنجس کے پیش نظر کانگریس کی تائید کا فیصلہ کیا ہے۔ گاندھی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بی جے پی سے دستور اور تحفظات کو خطرہ ہوگیا ہے۔ بی جے پی کو شکست دینے پر ہی ملک میں امن و امان رہے گا، دستور محفوظ رہے گا، تحفظات بھی برقرار رہیں گے بلکہ ذات پات کی مردم شماری کے بعد ان تحفظات میں مزید اضافہ کے امکانات ہیں۔ ملک میں بی جے پی کا کانگریس ہی مقابلہ کرسکتی ہے۔ اس لئے ری پبلکن پارٹی نے کانگریس کی تائید کا فیصلہ کیا ہے۔ آر ایس اسی اور بی جے پی کو دستور پر یقین نہیں ہے۔ تحفظات کو ختم کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ پبلک سیکٹرس کو خانگی شعبوں کے حوالے کیا جارہا ہے۔2