گریٹر ورنگل میئر جی سدھا رانی کا خطاب ،مکمل تعاون کا تیقن
ورنگل ۔ انڈین ریڈ کراس سوسائٹی ورنگل اربن صوبیداری ہنمکنڈہ کے احاطہ میں منعقد کئے گئے ڈیاگناسٹک سنٹر ،کورونا متاثرین کے لئے ڈاکٹر سنیتا ،ڈاکٹر دیواکر جندھیم ایس آر آئی کی جانب سے فراہم کردہ 100پلس آکسی میٹرس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔محترمہ گنڈو سدھا رانی گریٹر میئر نے بہ حیثیت مہمان خصوصی شرکت کرکے افتتاح انجام دیا ۔قبل ازیں گریٹر میئر کا ریڈ کراس سوسائٹی کے ذمہ داروں نے استقبال کیا بعد ازاں شجرکاری پروگرام میں حصہ لیا ۔اس موقع پر میئر نے ریڈکراس جنرک ادویات ،بلڈ سنٹر ،اور دیگر امور سے متعلق جانکاری حاصل کی ۔تلسیمیا سنٹر کا معائنہ کرنے کے بعد متاثرہ بچوں سے بات چیت کی ۔بعد ازاں کانفرنس ہال میں ایس آر آئی کی جانب فراہم کردہ پلس آکسی میٹرس اور ریڈکراس ڈیاگنوسٹک سنٹر کا افتتاح انجام دیا ۔اس موقع پر میئر نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اہل خیر کی جانب سے پلس آکسی میٹرس کی فراہمی قابل ستائش اقدام ہے ۔بلڈ بینک تک محدود نہ ہوتے ہوئے دیگر فلاحی پروگراموں کو انجام دینے پر ذمہ داروں کی سراہنا کی ۔انہوںنے کہاکہ ریڈ کراس کی مستقل ممبر رہنے پر وہ فخر کرتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ریڈ کراس کو ان کی جانب سے مکمل تعاون رہے گا ۔اس موقع پر ریڈ کراس سوسائٹی چیرمین ڈاکٹر وجئے چندر ریڈی ،ڈاکٹر پی سدیپ ،ڈاکٹر پی پراوین اور دیگر نے بھی مخاطب کیا ۔اس موقع پر ریڈ کراس ریاستی رکن ای وی سرینواس رائو ،ڈاکٹر ٹی وجئے لکشمی ،ایم جی ایم موظف آر ایم او ڈاکٹر شیوا کمار ،ریڈ کراس میڈیکل آفیسرس اور ریڈکراس ملازمین موجود تھے ۔