ریکریشن کلب کی باؤلی میں سافٹ ویر انجینئر غرقاب

   


حیدرآباد : /30 اکٹوبر (سیاست نیوز) ضلع وقارآباد کے دھارور منڈل میں واقع ایک ریکریشین کلب میں ایک حادثہ پیش آیا جس میں سافٹ ویر انجنیئر باؤلی میں غرقاب ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق ہفتہ کو سکندرآباد کے ساکن سائی اپنے دوستوںکے ہمراہ ایک خانگی ریکریشین کلب کو تفریح کیلئے آیا تھا اور اڈوینچر گیم کے تحت اس نے ایک باؤلی میں چھلانگ لگادی۔ اس حادثہ میں سائی پانی میں غرقاب ہوگیا جبکہ اس کے دوست وہاں سے غائب ہوگئے ۔ دھارور پولیس کو اس بات کی اطلاع ملنے پر پولیس کی ایک ٹیم وہاں پہنچ کر ڈی آر ایف اور فائرانجن عملہ کی مدد سے سافٹ ویئر انجنیئر کی نعش کو باؤلی سے باہر نکال کر دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے ریکریشین کلب کے ذمہ داران کے خلاف اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے ۔