ریکھا شرما دوبارہ خواتین کمیشن کی چیئرپرسن مقرر

   

نئی دہلی ۔ قومی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن ریکھا شرما کو اگلے تین سال کے لیے دوبارہ کمیشن کی چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے ۔ ذرائع نے ہفتے کے روز یہاں اطلاع دی ۔ مرکزی وزارت برائے اطفال و خواتین کی ترقی نے جمعہ کی دیر شام اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق محترمہ شرما کی دوبارہ خواتین کمیشن کے عہدے پر تقرری اگلے تین سال کے لیے ہوگی۔ یہ تقرری آج ہفتہ 7 اگست 2021 سے موثرتصور کی جائے گی ۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا مرکزی حکومت محترمہ ریکھا شرما کو قومی کمیشن برائے خواتین کی حیثیت سے 07.08.2021 سے تین سال کی مدت تک ، 65 سال کی عمر تک اور آئندہ احکامات تک ان میں سے جو بھی پہلے ہو، کے لئے دوبارہ نامزد کرتی ہے ۔