ممبئی : 9 ڈسمبر (ایجنسیز) بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ ریکھا منفی وجہ سے خبروں میں ہے جیسا کہ انہوں نے ممبئی ایرپورٹ پر ایک خاتون جو کہ ریکھا کے ساتھ سیلفی لینے کی خواہاں تھی، انہیں دھکہ دیا۔ بالی ووڈ اداکارہ ریکھا جو عام طور پر اپنے مداحوں کی سمت پرسکون اور اچھے برتائو کے لیے جانی جاتی ہیں، لیکن ممبئی ایرپورٹ پر انہوں نے خاتون مداح کے ساتھ جو حرکت کی وہ عوام کے لیے برہم ہونے کا سبب بنی۔ اس موقع پر حالانکہ ریکھا کی تصاویر لینے کے لیے جو کیمرہ مین موجود تھے ان کی طرف بہتر انداز میں اپنا برتائو دکھایا۔ ریکھا کی اس حرکت کے بعد سوشل میڈیا پر منفی تبصروں کا ایک سلسلہ شروع ہوا ہے جس میں ایک صارف نے کہا کہ ریکھا جیا بچن کے نقش قدم پر چل رہی ہے۔ جبکہ ایک اور صارف نے اسے مداحوں کی سمت حالیہ عرصہ میں بالی ووڈ اسٹارس کے رویہ کا سلسلہ قرار دیا جس میں عام طور پر سیلفی لینے کے خواہشمند مداحوں کے اسٹارس کے قریب پہنچنے پر دھکہ دیا جانا ایک معمول بن گیا ہے۔