زائد برقی بلز کے خلاف ہائیہائیکورٹ میں آج سماعت

   

حیدرآباد۔ 18 جون (سیاست نیوز) لاک ڈائون کے دوران گھریلو صارفین کو بھاری بلز کی اجرائی کے خلاف دائر مفاد عامہ کی درخواست پر کل 19 جون کو سماعت مقرر ہے۔ صدر حیدرآباد کانگریس میناریٹی ڈپارٹمنٹ سمیر ولی اللہ نے درخواست دائر کی ہے۔ ہائی کورٹ کے میں سماعت کیلئے درخواست کو شامل کیا گیا۔ عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ حکومت کو ہدایت دے کہ لاک ڈائون کے بلز معاف کردیئے جائیں۔ درخواست میں کہا گیا کہ لاک ڈائون کے سبب غریب اور متوسط طبقات معاشی مسائل کا شکار ہوئے ہیں۔ ایسے میں محکمہ برقی کی جانب سے تین ماہ کا بل ایک ساتھ جاری کرکے عوام پر بوجھ عائد کیا گیا ۔ برقی حکام نے تین ماہ میں استعمال یونٹس کا بل زائد چارجس سے جاری کردیا۔ حالانکہ ہر ماہ کے اعتبار سے صارفین کو کم بل آرہا تھا۔ حکومت نے غریب اور متوسط طبقات کو راحت دینے کے بجائے انہیں تین اقساط میں بل ادا کرنے کا پابند کیا ہے۔ صارفین کو جاری بلز کو درخواست کے ساتھ پیش کیا۔