زائد فیس وصول کرنے والے خانگی دواخانوں کیخلاف شکایت کیلئے واٹس اپ نمبرجاری

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ میں کورونا کا علاج کرنے والے پرائیویٹ اسپتالوں کی جانب سے زائد فیس کی وصولی کی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے ریاستی حکومت نے واٹس اپ نمبر جاری کیاہے ۔اس نمبر کو ڈائرکٹر صحت عامہ ڈاکٹر سرینواس راو نے جاری کیا ہے۔ خانگی ہاسپٹلس کی جانب سے اگر زائد رقومات وصول کی جارہی ہیں تو واٹس اپ نمبر9154170960پر شکایت کی جاسکتی ہے ۔حکومت نے ایسے ہاسپٹلس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں نوٹس جاری کی ہیں۔