منیلا ۔ /20 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) فلپائین سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون مسافر ایرپورٹ پر اپنے اضافی لگیج کی رقم ادا کرنے سے بچنے کیلئے 2.5 کیلو گرام کے کپڑے پہن لئے ۔ جبکہ اس کے لگیج کی حد صرف 7 کیلو گرام تھی ۔ اس کے سوٹ کیس کا وزن 9.5 کیلو گرام بتایا ۔ اس نے کہا کہ میں اپنے لگیج پر زیادہ فیس ادا کرنا نہیں چاہتی کیونکہ لگیج صرف دو کیلو زائد تھا ۔ تاہم وہ آئندہ سے اضافی لگیج نہیں لائے گی کیونکہ یہ بہت ہی تکلیف دہ عمل ہوتا ہے ۔