زائد منافع کا لالچ دیکر عوام کو دھوکہ دینے والی خاتون ساتھی کیساتھ گرفتار

   

اسکیم کے نام پر دو کروڑ روپیوں کی وصولی، راچہ کنڈہ پولیس کی کارروائی

حیدرآباد ۔ 20 نومبر (سیاست نیوز) راچہ کنڈہ پولیس نے زائد منافع کا لالچ دیکر عوام کو دھوکہ دینے والی ایک شاطر خاتون اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے 32 سالہ پلوی ریڈی ساکن پیرزادی گوڑہ اور اس کے ساتھ پی سنجے 34 سالہ ساکن دمانی گوڑہ کو گرفتار کرلیا۔ پلوی ریڈی نے ایک موٹرسیکل شوروم کو قائم کیا اور اس کی دیگر دو برانچس بھی چلارہی تھی۔ اس نے موٹرسیکل کی کل رقم کا 60 فیصد ادا کرنے پر 40 فیصد ڈسکاؤنٹ کی پیشکش کرتے ہوئے عوام سے رقم حاصل کررہی تھی اور 20 فیصد ادا کرتے ہوئے موٹرسیکل کو فینانس پر دلارہی تھی اور باقی رقم کو جو 12 اقساط پر ادا کرنے پڑتے ہیں وہ رقم وہ خود ادا کرتی تھی جس کیلئے اس نے مزید 4 افراد کو اس اسکیم سے جوڑنے کی شرط رکھی تھی۔ اس طرح کے دیگر دو اسکیمات کے ذریعہ وہ اپنا غیرمجاز کاروبار کررہی تھی۔ اس خاتون کے خلاف ایک لڑکی نے شکایت کی تھی۔ پولیس کے مطابق پلوی ریڈی نے 50 فیصد ادا کرتے ہوئے (100) دن انتظار کرنے پر گاڑی فراہم کرنے کی اسکیم کو بھی رائج کیا تھا۔ دوران اسکیمات کے ذریعہ اس نے جملہ(300) گراہکوں سے 2 کروڑ روپئے حاصل کئے تھے۔ سنجے اس خاتون کی مدد کرتا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ اس طرح کی اسکیمات اور منی سرکولیشن پر امتناع عائد ہے۔ پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔ ع