نئی دہلی : حکومت کی جانب سے انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے انفرادی سطح والوں کے لئے قطعی تاریخ کو 10 جنوری تک بڑھانے کے بعد زائداز 4.73 کروڑ آئی ٹی ریٹرنس برائے مالی سال 2019-20 ء داخل کئے جاچکے ہیں۔ افراد کے لئے ریٹرنس داخل کرنے کی قطعی مہلت 31 ڈسمبر 2020 اور کمپنیوں کے لئے 31 جنوری 2021 ء مقرر کی گئی تھی۔ اِس میں ترتیب وار 10 جنوری اور 15 فروری تک توسیع کردی گئی ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس نے ٹوئٹر کے ذریعہ بتایا کہ 30 ڈسمبر تک 4.73 کروڑ سے زیادہ ریٹرنس داخل کئے جاچکے ہیں۔ گزشتہ سال افراد کی جانب سے 31 اگسٹ تک 5.65 کروڑ آئی ٹی ریٹرنس داخل کئے گئے تھے۔ یہ تعداد 30 اگسٹ تک 5.12 کروڑ تھی۔