ممبئی : سوپر ہٹ فلم ’’دنگل‘‘سے بالی ووڈ میں مشہور ہونے والی اداکارہ زائرہ وسیم نے فلمی صنعت کو خیرباد کہنے کے ایک برس بعد مداحوں سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ان کی تصاویر ہٹانے اور انہیں شیئر نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔گزشتہ برس اسلام کی خاطر اداکاری چھوڑنے والی زائرہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری پوسٹ میں یہ درخواست کی ہے۔انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ یہ پیغام میں نے گزشتہ برس اپنے مداحوں سے شیئر کیا تھا۔