پچھلے دنوں بالی ووڈ کی کشمیر سے تعلق رکھنے والی ادکارہ زائرہ وسیم نے فلمی دنیا کو یہ کہہ کر الوداع کہا تھا کہ”فلمی دنیا نے مجھے کو اللہ سے دور کردیا ہے اور میں اپنے کئے پر توبہ کرتی ہوں اور اس دنیا کو چھوڑ کر میں ایک نئی زندگی گذارنے کا فیصلہ کرتی ہوں “۔
آپ کو بتادیں کہ انکے اس بڑے فیصلہ سے بہت سے منفی اور مثبت رد عمل مختلف لوگوں کی طرف سے پیش کئے گئے تھے، بعض لوگ بات کو یہاں تک لے گئے تھے کہ بعض مذہبی شدت پسندوں نے انکو جبرا یہ فیصلہ کروایا ہے، اور بعض لوگوں نے یہ انکا نجی معاملہ قرار دے دیا تھا۔
اسی درمیان بالی ووڈ دنیا کی بے تاج ملکہ کا ایک بیان سامنے ایا ہے، انکا کہنا ہے کہ” یہ انکا ذاتی فیصلہ ہے اور یہ انکا عقیدہ ہے کسی اس پر منفی کمنٹ نہیں کرنا چاہیے “۔
واضح رہے کہ زائرہ وسیم نے بہت ہی چھوٹی مدت میں یہ کام چھوڑا تھا، اللہ نے انکے دل میں ہدایت کا نور جلا دیا، اور اپنے ایمان کےلیے اس دنیا کی عزت اور رنگ ریلیوں پر آخرت کے آرام پر ترجیح دی۔