زخمی طالب علم کو دواخانہ جانے بھی مشکل ہوئی

,

   

نئی دہلی ۔ 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طالب علم شاداب فاروق کو جمعرات کو بندوق بردار نوجوان کی گلی سے زخمی ہونے کے بعد ہاسپٹل جانے کیلئے پولیس بیریکیڈس سے پھلانگنا پڑا۔ عینی شاہد نے کہا کہ پولیس نے شاداب کیلئے بیریکیڈس نہیں ہٹائے۔ شاداب بندوق بردار کو اپنی پستول چھوڑدینے کی ترغیب دینے کی کوشش کررہا تھا کہ اس پر بندوق بردار نے گولی چلا دی۔ شاداب کے ہاتھ پر زخم آئے۔