ممبئی۔20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کا م) ویسٹ انڈیز کیخلاف تیسرے ونڈے کیلئے نودیپ سینی کو دیپک چاہر کی جگہ پندرہ رکنی ہندوستانی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ دیپک چاہر دوسرے میچ کے دوران کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے۔ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا فیصلہ کن مقابلے اتوار کو کھیلا جائے گا۔