زراعت میں مصنوعی ذہانت کو متعارف کرنے میں اشتراک کیلئے اگریکلچرل یونیورسٹی اور بٹس پلانی میں معاہدہ

   

حیدرآباد ۔ 26 اپریل (سیاست نیوز) زراعت میں (اے آئی) متعارف کرنے اور اسکے استعمال کیلئے تعاون و اشتراک کیلئے پروفیسر جئے شنکر اگریکلچرل یونیورسٹی اور بٹس پلانی نے معاہدہ کیا ہے۔ زرعی یونیورسٹی وائس چانسلر رپوفیسر اے جانٹیا اور بٹس پلانی وائس چانسلر پروفیسر وی رام گوپال راؤ نے یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے۔ پروفیسر رام گوپال راؤ نے کہا کہ دو اداروں میں اس اشتراک سے مشترکہ ریسرچ پراجکٹس کیلئے راہ ہموار ہوگی اور اس سے پی ایچ ڈی طلبہ کو رہنمائی فراہم ہوگی اور معیاری تحقیقاتی مقالوں کی اشاعت میں مدد ہوگی۔ اس موقع پر اگریکلچرل یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر جانیا نے کہا کہ وہ 2047 تک ان میانڈ فارمنگ کے مقصد سے کام کررہے ہیں اور اس میں ڈیجیٹل اگریکلچر پر توجہ دی جارہی ہے۔