زرعی شعبہ میں112 اسٹارٹ اپ کو 1185.90 لاکھ روپے کی گرانٹ

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے جمعہ کو کہا کہ مالی سال 2020-21 کے پہلے مرحلے میں، زرعی پروسیسنگ، فوڈ ٹکنالوجی اور ویلیو ایڈیشن کے سیکٹر میں 112 اسٹارٹ اپ کو 1185.90 لاکھ روپے کی امداد دی جائے گی، جس سے کسانوں کی آمدنی بڑھانے میں مدد ملے گی۔حکومت ہر طرح سے کاشتکاری کو فروغ دے رہی ہے ۔ کسانوں کی آمدنی میں اضافے کے علاوہ حکومت زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے پر بھی توجہ دے رہی ہے ۔ اس تناظر میں زراعت سے متعلق اسٹارٹ اپ کو فروغ دیا جارہا ہے ۔