زرعی قانون کو واپس لینا انصاف اور سچائی کی جیت :کمل ناتھ

   

Ferty9 Clinic

بھوپال: کانگریس کے سینئر لیڈر کمل ناتھ نے آج کہا کہ حکومت کا تینوں زرعی قوانین کو واپس لینا انصاف و سچائی اور کسانوں کی سخت جدوجہد کی جیت ہے ، جس نے ایک متکبر اور ضدی حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔ کمل ناتھ نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ جن کسانوں کو بی جے پی والے ان زرعی قوانین کی مخالفت کی وجہ سے کانگریس کے حامی، کبھی ملک دشمن، دلال، حتیٰ کہ دہشت گرد بھی کہتے تھے ، یہ ان کی شکست ہے اور انصاف اور سچائی کی جیت ہے ، کسانوں کی سخت جدوجہد کی جیت ہے ، جس نے ایک متکبر اور ضدی حکومت کو جھکا دیا۔ ٹویٹس کی ایک سیریز میں انہوں نے کہاکہملک بھر کے ہزاروں کسان گزشتہ سال ستمبر میں پارلیمنٹ میں منظور کیے گئے تین زرعی قوانین کے خلاف ایک سال سے زیادہ عرصے سے سڑکوں پر احتجاج کر رہے تھے۔