نظام آباد :ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے سالانہ زرعی اغراض کیلئے قرضہ جات کے نشانہ کو مختص کرتے ہوئے کہا کہ جاریہ سال 7369.32 کروڑ کے قرضہ جات ،3550 کراپ لونس کیلئے نشانہ مقرر کیا گیا ہے لہذا اس نشانہ کی تکمیل کرتے ہوئے کسانوں کی امداد کریں تو بہتر ہوگا۔ ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے آج بینک عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا اور اس موقع پر عہدیداروں سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سالانہ منصوبہ بندی کے تحت کسانوں کو قرضہ جات کی فراہمی کیلئے اقدامات کریں مہیلا سنگموں کو زیادہ سے زیادہ قرضہ جات کی فراہمی کیلئے اقدامات کرتے ہوئے سنگموں کے استحکام کیلئے ترغیب دیں ۔ رعیتو بندھو اسکیم کے تحت بینکوں کو آنے والے روپیوں میں سے قرضہ جات کا نظم کریں رعیتو بندھو راست طور پر کسانوں کو فراہم کیا جارہا ہے لہذااس رقم کو کسانوں کو ہی فراہم کریں ۔ انہوں نے زرعی عہدیدار کو ہدایت دی کہ کسانوں کو زرعی شعبہ کی ترغیب دیتے ہوئے قرضہ جات کے حصول کیلئے بھی ان کی مدد کریں۔ ضلع کلکٹر نے کہا کہ خریف میں 7 لاکھ میٹرک ٹن دھان رائس ملرس کی جانب سے حاصل کیا گیا۔