زرعی قوانین کیخلاف پنجاب کی 31 کسان تنظیموں کا آج سے احتجاج

   

چندی گڑھ : مرکز کے زرعی قوانین کے خلاف پنجاب کی 31 کسان تنظیموں کی جانب سے 2 اکتوبر سے غیرمعینہ مدت کا احتجاج کیا جائے گا۔ اس احتجاج کو مختلف شعبوں اور عوام کی جانب سے تعاون حاصل ہے جو احتجاج کرنے والوں کیلئے راشن فراہم کررہے ہیں۔ کسان ریل پٹریوں کے علاوہ بی جے پی قائدین کے مکانات کے روبرو بھی احتجاجی دھرنا منظم کررہے ہیں۔ ملٹی نیشنل کمپنیوں کے دفاتر کا بھی گھیراؤ کیا جارہا ہے۔ زرعی قوانین کے خلاف قرارداد منظور کرنے کیلئے گرام سبھاؤں پر بھی زور دیا جارہا ہے۔