زرعی قوانین کے حق میں ملک گیر پروگرامس کرنے بی جے پی کا فیصلہ

   

نئی دہلی ۔ کسان تنظیموں کی جانب سے اپنے احتجاج میںشدت پیدا کرنے کے بعد بی جے پی نے بھی ملک گیر سطح پر پروگرام منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ان میں دیہی علاقوں میں چوپال بھی شامل رہیں گے ۔ ان پروگرامس کے ذریعہ نئے زرعی قوانین کے فوائد سے کسانوں کو واقف کروایا جائیگا ۔ پارٹی ذرائع نے کہا کہ ملک بھر میں پریس کانفرنس کی جائیں گی ‘ عوامی تقاریب منعقد ہونگی اور ملک کے 700 اضلاع کا احاطہ کیا جائیگا ۔اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے کسان احتجاج کی تائید کے بعد بی جے پی نے جوابی پروگرامس کا فیصلہ کیا ہے ۔