زرعی قوانین کے نفع و نقصان پر سکھ نمائندوں کا سیمینار

   

جے پور : مرکزی حکومت کے ذریعہ لائے گئے تینوں زرعی قوانین کے نفع ونقصان پر سکھ نمائندوں نے جے پور میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا جس میں اس کے فائدہ ونقصانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔راجستھان کے سکھ کمیونیٹی کے نمائندوں نے ہفتہ کو جے پور میں واقع گرونانک دیو سینئر سیکنڈری اسکول کے آڈیٹوریم میں ان قوانین کے بارے میں اپنے خیالات پیش کئے ۔ اس عرصے کے دوران تحریک کے نفع ونقصان پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس پروگرام میں ریاست کے مختلف حصوں سے کسان رہنما ، دانشور ، سکھ کمیونیٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔