ممبئی 24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 15 مئی کو ختم ہو ئے ہفتے میں 1.73بلین ڈالر کے اضافے سے 10 ہفتوں کی بلند ترین سطح 487.04 بلین ڈالر تک پہنچ گئے۔6 مارچ کو ختم ہفتے (487.24 بلین ڈالر)کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر کی یہ بلند ترین سطح ہے ۔ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل تیسرے ہفتے میں اضافہ ہوا ہے ۔ اس سے قبل ، 8 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ، یہ 4.24 بلین ڈالر کی کمی سے 485.31 بلین ڈالر رہ گیا تھا۔