جگتیال میں اجازت کے بغیر شیواجی کے مجسمہ کو نکالنے کے بعد دوبارہ تنصیب، تقریب کے دوران آتشزدگی
جگتیال۔شہرجگتیال میں بھگوا جماعت کے دباؤ کے آگے برسراقتدار پارٹی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور راتوں رات بغیر اجازت 29 وارڈ میں نصب کردہ شیواجی کے مجسمے کو جگتیال بلدیہ پولیس کی نگرانی میں رات نکال دینے پر تنازعہ کا شکار ہوگیا اور احتجاجی دھرنا دیا۔ شیواجی کے مجسمہ کی دوبارہ اسی مقام پر تنصیب عمل میں لاکر رکن اسمبلی ایم سنجے کمار اور بلدیہ چیر پرسن بوگا شراونی کے ہاتھوں افتتاح عمل میں لایاگیا واضح رہے کے چار یوم قبل بغیر اجازت وارڈ کونسلر رامو کی قیادت میں نوجوانوں نے شیواجی کے مجسمہ کو راتوں رات نصب کیا۔ جس کو بلدیہ نے پولیس کی موجودگی میں رات دیر گئے برخواست کیا جس پر وارڈ کے نوجوانوں اور بی جے پی کے قایدین بڑی تعداد میں پہنچ کر احتجاج کیا اور فوری مجسمہ کی تنصیب کے مطالبہ پر بلدیہ نے اجازت دیتے ہوئے مجسمہ دوبارہ نصب کیا۔ اس موقع پر بلدیہ چیرپرسن نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شیواجی نے مغل حکومتوں کے خلاف اپنی بہادری کا مظاہرہکرتے ہوئے انھیں شکست دی۔دریں اثنا مہاراج چتراپتی شیواجی کے مجسمہ کی نقاب کشائی کے دوران آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ تقریب میں آتشبازی کے دوران ٹینٹ اور کرسیاں جل کر خاکتسر ہوگئیں۔ جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے بموجب آج جگتیال نرسنگا پور کالونی میں شیواجی کی یوم پیدائش کے موقع پر شیواجی کے مجسمہ کی رکن اسمبلی ایم سنجے کمار اور ضلع پریشد چیر پرسن داوا وسنتا سریش کے ہاتھوں نقاب کشائی سے قبل نوجوانوں نے آتشبازی کی جس کے باعث بازو نصب کردہ ٹینٹ آگ کی زد میں آگیا ٹینٹ اور کرسیاں مکمل جل کر خاکستر ہوگئے۔