مکہ مکرمہ ۔ زمزم کے ادارے نے کہا ہے کہ ملک بھر میں زمزم کی سربراہی تا ہدایت ثانی معطل رہے گی۔ ویب سائٹ کے مطابق کنگ عبد اللہ منصوبہ برائے زمزم سربراہی نے کہا ہے کہ صحت اداروں کی ہدایت ملنے تک مکہ مکرمہ سمیت دیگر شہروں میں بھی آب زمزم کی سربراہی کرنے والے تمام ادارے بند ہوں گے۔ یہ فیصلہ کورونا وائرس کے پیش نظر شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی سلامتی کے لیے ہے جس پر ابھی تک عمل جاری ہے۔ جن رہائشیوں کو زمزم کی ضرورت ہے وہ پانڈا، العثیم اور لولو مارکیٹ سے خرید سکتے ہیں۔
