زمین کے عوض نوکری معاملہ ‘ تیجسوی یادو سے سی بی آئی کی پوچھ تاچھ

   

پٹنہ :زمین کے عوض نوکری معاملہ میں آج سی بی آئی کی جانب سے بہار کے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو سے پوچھ تاچھ کی گئی ۔ تیجسوی یادو کے علاوہ لالو پرساد یادو کی بیٹی میسا بھارتی سے بھی پوچھ تاچھ کی گئی ہے ۔ سی بی آئی ہیڈکوارٹر میں نوکریوں کے معاملے لالو یادو کے ارکان خاندان سے پوچھ تاچھ کا سلسلہ جاری ہے ۔