زو کے شیر کورونا سے صحت یابی کی طرف

   

حیدرآباد :حیدرآباد زوپارک کے ببر شیر کورونا سے صحت یاب ہورہے ہیں،جو کورونا سے متاثر تھے ۔ان کو الگ تھلگ کردیاگیا تھا۔ ان کو غذا کے ساتھ تغذیہ والی اشیا اور دوائیں بھی دی جارہی ہیں اور ان کی صحت پر نظر رکھی جارہی ہے ۔ذرائع کے مطابق ان ببر شیروں کو مزید تین دن قرنطینہ میں رکھاجائے گا۔ ان شیروںمیں کورونا کی علامات پر نمونہ حاصل کرکے معائنوں کیلئے انھیں سی سی ایم بی روانہ کیا گیا تھاجس کے مثبت نتیجہ نے تمام کو حیران کردیا تھا۔شیروں کے گوشت نہ کھانے اورناک بہنے پر ڈاکٹرس نے ان کے نمونہ حاصل کرکے معائنوں کیلئے روانہ کئے تھے ۔