زہریلی شراب پینے سے 4افراد کی موت

   

پرتاپ گڑھ: اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ کے نواب گنج علاقے کے کٹریا گاوں میں دو سگے بھائیوں سمیت چارافراد کی زہریلی شراب پینے سے موت ہوگئی۔ پولیس ذرائع نے بدھ کو یہاں بتایا کہ ہولی کے موقع پر منگل کی رات کٹریا گاوں باشندہ پردیپ(35) اور اس کے سگے بھائی دلیپ(50) اور ماما سدھ ناتھ(70) کے علاوہ آہر بیہر باشندہ رام کمار(35) نے ملاوٹی شراب پی تھی۔ آج صبح چاروں مردہ حالت میں ملے ہیں۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔