کیف : انٹیلی جنس ایجنسی کے مطابق مشرقی یوکرینی صوبے خارکیف میں دریائے ڈونیٹ پر واقع شہر ایزیم میں یوکرینی شہریوں کی جانب سے ’’تحفے‘‘ کے طور پر دیئے گئے زہریلے کیک کھانے کے بعد تیسری موٹر رائفل ڈیژن کے دو روسی فوجی ہفتے کو موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ محکمہ انٹیلی جنس نے ان زہریلے کیکوں کی تصاویر بھی جاری کی ہیں۔یوکرینی انٹیلی جنس نے کہا ہیکہ 28 دیگر فوجیوں کو ایک ہاسپٹل کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں منتقل کیا گیا تھا۔ وہ بھی اسی زہر کا شکار ہو گئے تھے اور 500 فوجیوں کو عام شہریوں کی طرف سے دیا گیا زہریلا مشروب پینے کے بعد ہاسپٹلس میں لے جایا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق روسی افواج نے یوکرینیوں کی طرف سے ان کے شہروں پر قبضے کی کوششوں کے خلاف چھیڑی جانے والی تازہ خانہ جنگی کے نتیجے میں ہونے والے ’’غیر فوجی نقصانات‘‘ میں ’’اس قسم کی تخریب کاری‘‘ کو شامل کیا۔ کئی مغربی ذرائع ابلاغ میں زہر آلود کیک اور مشروبات کی خبریں، شائع کیں۔