زیادہ تر ہندوستانیوں پر مشتمل 40 ممبر گروپ نے 10 ملین درہم لاٹری جیتی

   

حیدرآباد ۔ 5 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : قطر کے ایک ہائپر مارکٹ چین میں کام کرنے والے 38 ہندوستانیوں کے بشمول 40 افراد کے ایک گروپ نے یو اے ای میں ایک لکی ڈرا میں 10 ملین درہم ( 2.72 ملین امریکی ڈالر ) جیتے ہیں ۔ میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق اس بڑی ٹکٹ لاٹری میں وننگ ٹکٹ ہندوستانی نظام الدین کے نام پر خریدا گیا تھا ۔ خلیج ٹائمس نے یہ اطلاع دی ۔ کیرالا سے تعلق رکھنے والے نظام الدین سے اتوار کی شام سے رابطہ نہیں ہوسکا تھا اور لاٹری آرگنائزرس نے انڈیا میں ان کے والدین سے ربط پیدا کر کے انہیں اس بڑے انعام کی خبر سنائی ۔۔