چھندواڑہ: مدھیہ پردیش کے ضلع چھندواڑہ میں ایک مریض سے مقررہ شرح سے زیادہ رقم وصول کرنے کے معاملے میں محکمہ ٹرانسپورٹ نے ایمبولینس آپریٹر سے 17 ہزار روپے واپس کرنے اور ایمبولینس خدمات کو تین ماہ کے لئے معطل کرنے کا حکم دیا ہے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ نے گذشتہ روز اس سلسلے میں شکایت کو حل کرتے ہوئے یہ حکم دیا تھا۔ شکایت کے مطابق ایمبولینس آپریٹر نے 19 مئی کو ضلع ناگپور سے ایک پاراسیا سے ایک مریض کو 19 مئی کو ناگپور لے جانے لئے 29 ہزار روپے لئے ۔ یہ رقم مقررہ شرح سے کہیں زیادہ ہونے پر عبدل نامی ایک شخص نے محکمہ ٹرانسپورٹ میں شکایت کی۔ ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ آفس نے شکایت کو حل کرتے ہوئے ایمبولینس آپریٹر پون ماہور کو 17000 روپے واپس کرنے کا حکم دیا۔