زیادہ چرڈنڈی کے استعمال سے بچوں میں جگر کے مرض کا خطرہ لاحق ہوتا ہے: اسٹیڈی

   

حیدرآباد ۔ 2 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : بہت زیادہ چرڈنڈی کا استعمال صحت کے لیے مضر ہوتا ہے ۔ اے آئی جی ہاسپٹل کی ایک اسٹیڈی کے مطابق جو بچے زیادہ چرڈنڈی کھاتے ہیں انہیں جگر کے مرض کا خطرہ لاحق رہتا ہے ۔ ڈاکٹر میتھن نے کہا کہ نان ۔ الکحلک فیاٹی لیور مرض ایک خاموش مرض ہوتا ہے ۔ اس کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوتی ہیں ۔ اس میں بچے موٹے دکھائی دے سکتے ہیں ۔ جب تک بچوں کی تشخیص نہ ہو کوئی اس مرض کے بارے میں نہیں بتا سکتا ہے ۔ آج کل بچے زیادہ چرڈنڈی کا استعمال کررہے ہیں ۔ جس کی وجہ وہ صحت کے مسائل کا شکار ہورہے ہیں اور مختلف امراض میں مبتلا ہورہے ہیں ۔ شہر کے اسکولس میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ دیہی علاقوں کی بہ نسبت اس مرض میں زیادہ مبتلا ہورہے ہیں ۔ چرڈنڈی کے زیادہ استعمال سے پیٹ ، جگر میں چربی جمع ہوتی ہے اور اس سے مسائل پیدا ہوتے ہیں ۔ اس لیے بچوں کو چرڈنڈی کا استعمال احتیاط سے اور بہت کم کرنا چاہئے اور اس میں بھی ایسی اشیاء کا استعمال نہیں کرنا چاہئے جس سے صحت کے مسائل کا خطرہ لاحق رہتا ہے ۔۔