لکھنو۔16 اکٹوبر (سیاست ڈاکٹ کام) ایک گیارہ سالہ لڑکے نے جس کے باپ کی موت پولیس کی تحویل میں ہوئی۔ تین پولیس والوں پر الزام لگایا کہ اسے چپ رکھنے کے لیے انہوں نے چپس کا ایک پاکٹ دیا اور ایک بندوق کی نال بھی اس کے منہ میں لگادی۔ اس نے مزید بتایا کہ اس کے باپ کو پولیس حراست میں ٹھوکریں لگائی گئیں، گھونسے مارے گئے، بجلی برقی شاک دیا گیا اور اسکریوڈرائیور سے زخم لگائے گئے۔ اس کے باپ کو قتل کے ایک کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔