جوہانسبرگ۔ 24 مئی (یو این آئی) جنوبی افریقہ میں ریسکیو ٹیموں نے زیر زمین کان میں 24 گھنٹے سے زائد وقت تک پھنسے تمام 260 کان کنوں کو بحفاظت نکال لیا۔فرانسیسی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سِبانی-اسٹل واٹر نامی کان کن کمپنی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کان کن جمعرات کو جوہانسبرگ سے 60 کلومیٹر مغرب میں واقع ‘کلوف’ سونے کی کان میں شافٹ تک رسائی کے لیے استعمال ہونے والا ہائسٹ خراب ہونے کی وجہ سے پھنس گئے تھے ۔