زیرتعمیر عمارت سے گرنے پر خاتون مزدور ہلاک

   

حیدرآباد۔/12 جون، ( سیاست نیوز) مادنا پیٹ علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں زیر تعمیر عمارت سے گرنے کے نتیجہ میں ایک خاتون مزدور ہلاک ہوگئی۔ پولیس کے مطابق 26 سالہ مانیکماں ساکن شنکر نگر ملک پیٹ جو درگپا کی بیوی تھی۔ شوہر اور بیوی پیشہ سے مزدور ہیں اور وہ مادنا پیٹ میں مولانا آزاد نگر میں ایک زیر تعمیر عمارت میں کام کررہے تھے 11 جون کو مانیکماں عمارت کی بلندی سے گرنے کے نتیجہ میں شدید زخمی ہوگئی تھی اور دواخانہ منتقلی کے دوران وہ فوت ہوگئی۔ پولیس مادنا پیٹ نے کنٹراکٹر راجو، راملو اور دیگر کے خلاف لاپرواہی کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔ ب