زیرجامہ چھپا کرلایاگیا سونا ائیرپورٹ پر ضبط

   

حیدرآباد، 27 اپریل (یواین آئی) زیرجامہ چھپا کرلائے گئے سونے کو شمس آباد ایرپورٹ پر کسٹم کے عہدیداروں نے ضبط کرلیا۔ یہ خاتون دبئی سے ایمریٹس کی فلائٹ کے ذریعہ حیدرآباد پہنچی تھی۔یہ سونا اس نے اپنے زیرجامہ میں چھپا کرلایاتھا جو پیسٹ کی شکل میں تھا۔ ضبط شدہ 1614گرام سونے کی مالیت86.42لاکھ روپئے ہے ۔ گذشتہ دو دنوں میں بڑے پیمانہ پر ایئرپورٹ پر سونا ضبط کیا گیا۔