زیرعلاج مریض کو امدادی فنڈس کی حوالگی

   

آرمور۔2نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)آرمور شہر کے بی منوہر ولد میتھیو کی صحت کی خرابی کے سبب حیدرآباد نمس ہاسپٹل میں علاج کے سلسلے میں رکن اسمبلی آرمور و پی یو سی چیرمین ضلعی صدر جیون ریڈی نے سی ایم ریلیف فنڈ سے منظور شدہ ایل او سی چیک ان کے اہل خانہ کے حوالے کیا۔ اس موقع پر رکن اسمبلی جیون ریڈی نے ریاستی وزیر اعلی کے چندر شیکھررائو اور ریاستی وزیر صحت ہریش راؤ کا شکریہ ادا کیا۔
آرمور میں دھان خریدی مرکز کا افتتاح
آرمور۔ 2 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع ایڈیشنل کلکٹر چندر شیکھر نے آرمور کا دورہ کرتے ہوئے دھان خریدی مرکز کا افتتاح انجام دیا۔ آرمور میونسپل چیرپرسن پنڈت ونیتا پون نے کہا کہ آرمور میپما اسوسی ایشن کی جانب سے دھان خریدی سنٹر کا آغاز آرمور میونسپل کے وارڈ نمبر 4 پرکٹ میں عمل میں آیا۔ اس پروگرام میں ضلع ایڈیشنل کلکٹر چندر شیکھر اور آرمور آر ڈی او سرینواسلو، تحصیلدار وینو گوپال، میونسپل کمشنر جگدیشور گوڈ، پی ڈی میپما رامولو مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔