زیلنسکی نے تمام فوجی سربراہ برطرفکر دیئے، رشوت خوری کا الزام

   

کیف : یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے رشوت ستانی کے باعث اپنے تمام فوجی کمانڈروں کو بر طرف کر دیا۔ زیلنسکی نے ملکی کی قومی سلامتی و دفاعی کونسل کے گزشتہ ہفتے کے اجلاس میں اس حوالے سے لیے گئے ایک فیصلے پر دستخط کر دیئے ہیں۔یوکرینی صدر نے اس حوالے سے بتایا کہ گیارہ اگست کو فوجی مراکز کے حکام سے متعلق مجموعی طور پر 112 فوجداری مقدمات درج کیے گئے جبکہ تینتس مشتبہ حکام پائے گئے جس کے نتیجے میں ہم اپنے تمام علاقوں میں تعینات فوجی سربراہوں کو بر طرف کر رہے ہیں۔زیلنسکی نے بتایا کہ نئے فوجی کمشنرز کی تقرری سے قبل ملک کی سلامتی سروس ان کی مکمل چھان بین کرے گی۔ یاد رہے کہ اوڈیسا میں ایک ریکروٹمنٹ آفس میں بدعنوانی کا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا، تحقیقات کے دوران ایک سوبارہ فوجداری مقدمات کھولے گئے تھے۔